جملہ حقوق

جملہ حقوق بحق صاحبزادہ سیّد شاہ رُخ کمال گیلانی محفوظ ہیں۔ بغیر قلمی اجازتِ مصنف، مواد کا غیر قانونی استعمال اور/یا نقل سختی سے منع ہے۔ اقتباس اور ربط بغیر کسی تبدیلی کے استعمال کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ اصل مواد کا پورا اور واضح حوالہ اقتباس کے ساتھ فراہم کیا جائے۔

منگل، 13 دسمبر، 2011

قُفلِ دَرِ بیوت اللہ

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے‘ برسوں سے نمازی بن نہ سکا
 
افسوس ہے مجھ پر کہ آج ۱۷ نومبر ہو گئی اور میرا قلم ابھی تک ۲۷ جون کی منظر کشی کرنے میں ناکام رہا۔ اُس دن سے آج تک اس قلم کے خالی جسم میں اُس مسجد کی درد ناک چیخیں گونج رہی ہیں مگر اس قلم میں اتنی ہمت نہ تھی کہ اُسے صفحۂ قرطاس پر اتار سکے۔ افسوس! صد افسوس؟
راقم الحروف نے کہا:
سما نہ پائے اگر وہ کاغذ میں‘ ایسے خامہ کو توڑ دیں ہم